تعلیم

قراقرم پبلک سکول چلاس نے نتائج کا اعلان کر دیا، مجموعی رزلٹ 98 فیصد

چلاس(بیورورپورٹ)قراقرم پبلک سکول کا سلانہ نتائج کا اعلان کردیا،مجموعی رزلٹ 98%رہا۔سلانہ رزلٹ اعلانیہ کے دوران ہائی سکول شاہین کوٹ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حاجی محمد امین صدر محفل اے ڈی آئی اکیڈمی خورشیدجبکہ میر محفل ڈی آئی ای جہانزہب،مولانا محمد دین اور ایڈوکیٹ طاہر تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا گیا،تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد امین نے کہا کہ دیامر گلگت بلتستان کی نسبت انتہائی پاسماندہ علاقہ ہے ۔دیامر کے بچوں میں بہت ٹائلنٹ ہے حکومت گلگت بلتستان دیامر میں تعلمی پاسماندگی دور کرنے میں قلیدی کردار ادا کریں اور دیامرمیں موجود جاری پرئیوٹ اسکولوں کے ساتھ بھی تعاؤن کریں تاکہ تعلمی معیار بہتر ہو سکے اور اسی طرح پاسماندگی کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔اس دوران اے ڈی آئی اکیڈمی خوشید احمد نے کہا کہ اچھے معاشرے اور بچوں کی بہتر تعلیم کے لئے ہمارا تعاؤن ہمیشہ ساتھ ہے گا،والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے متعلق اسکوال اساتذہ کے تعاؤن کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانزیب نے کہا کہ معاشرے میں ایک استاد کا مقام بہت اونچا ہے،استاتذہ ایک ایسا معاشرہ رکھنا چاہئے کہ اسکول کے بچوں کو اپنے بچوں سے آگے رکھ کر پڑھانا چاہئے۔

اس دوران ایڈوکیٹ طاہر،نصرالدین،سراج منیر، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے دوران بچوں نے حمد ،نعت اور ملی نغمے بھی سنایا۔اسکول کا مجموعی رزلٹ 98فیصد رہا جس میں ٹوٹل 307طلبہ میں سے 302طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ پانج طالب علم محنت نہ کرنے پر فیل ہوگئے۔نثار احمد ولد احمد میر نے 800میں سے 754نمبر حاصل کر کے پورے اسکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے ٹاپر رہے جبکہ پرائمری سطح پر وسیم عالم ولد جمع میر نے 425 میں سے 416نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے آخر میں بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button