سیاست

وزیر اعظم بہت جلد غذر میں ایک اور ضلع قائم کرنے کا اعلان کرنے جارہے ہیں، گورنر میر غضنفر علیخان

کراچی (فیروز خان) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفرعلی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان بہت جلد غذر کے لئے الگ ڈسٹرکٹ کا اعلان کرنے والے ہیں اس حوالے سے وزیر اعظم نے مکمل یقین دھانی کروائ ہےان خیالات کا اظہار کراچی میں غذر کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا.وفد کی قیادت مسلم لیگ ن کے سرگرم رکن مس خان کر رہے تھے۔

اس دوران وفد سے غذر کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یقین دھانی کروائ کہ بہت جلد غذر کے عوام کی خواہشات کے پیش نظر غذر میں قراقرم یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے.انہوں نے مذید کہا کہ شندور گلگت بلتستان کا اٹوٹ انگ ہے جبکہ چترال والے بلاوجہ شندور میں مداخلت کر رہے ہیں اس حوالےسے گورنر کے پی کے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کے خواہشات کے مطابق اس تنازعے کو حل کیا جائیگا۔

بعد اذاں وفد کے ساتھ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے مرحوم رہنما سیف الرحمن کی برسی کے بابت ان کے روح کے ایصال  ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئ اور مرحوم کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ نے کہا کہ غذر کے عوام کی محرومی ختم کرنے کے لئے الگ ضلع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے اس حوالے سے اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں آواز بلند کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button