صحت

ضلع گانچھے صحت کی سہولیات کی کمی کا شکار، خواتین کے لئے ضلع بھر میں کوئی مخصوص ہسپتال نہیں

گانچھے ( محمد علی عالم ) ضلع گانچھے میں حکومتی عدم دلچسپی کے اور ضلع سے تعلق سیاسی نمائندوں کی نااہلی سے جہاں ضلع کے دیگر شعبوں میں ناکافی سہولت سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں وہاں صحت کے شعبہ میں بھی سہولت کی عدم دستیابی سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں ضلع میں آبادی کے ساٹھ فیصد پر مشتمل خواتین کو ضلع بھر میں صحت کی سہولت بلکل نہیں ہے پورے ضلع ایک بھی گائناکالوجسٹ میسر نہ ہونے سے خواتین کو علاج و معالجے میں شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے خصوصاً زچگی کے دوران خواتین کو دوپیش مسائل ہوتی ہے وہ ناقابل بیان ہیں سابقہ دور حکومت میں حکومتی جماعت کے کولیشن جماعت میں گانچھے سے ایک خاتون اور موجودہ صوبائی حکومت میں بھی خاتون ممبر ہونے کی باوجود ضلع گانچھے میں خواتین کو ہیلتھ کے شعبے میں درپیش مسائل میں کوئی کمی نہ آسکی اور نہ ہی اس اہم ایشو پر ضلع سے تعلق رکھنے والے سابقہ اور موجودہ اسمبلی کے کسی نمائندے نے آواز بلند کرنے یا اس مسئلے کو حل کرنے کی زحمت تک نہیں کی ، ضلع سے تعلق چند سیاسی نمائندوں کے علاوہ دیگر تمام نمائندوں کے اپنی ہی مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں اور گھر والوں کو بھی دیگر خواتین کی طرح یہ مسئلہ درپیش ہوتی ہیں مگر اس کے باوجود بے حسی کی تصویر سیاسی نمائندے وزراء ، سول سوسائٹی اور مذہبی علمائے کرام کو اس اہم مسئلے پر آواز اٹھانے کی توفیق نہیں ہوئی متعدد بار کئی خواتین علاج کے لئے ہسپتال تک آنے کے بعد لاحق بیماری مرد ڈاکٹر کو بتانے کی قابل نہ پر واپس گھر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں موجودہ جدید دور میں بھی گانچھے جیسے ضلع میں خواتین کو صحت کی سہولت نہ ہونا انتہائی افسوسناک بات ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button