صحت

چھموگڑھ گلگت سے تعلق رکھنے والے 250 سے زیادہ افراد اپنڈیکس کی بیماری میں مبتلا

گلگت( فرمان کریم) گلگت کے 20کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاﺅں چھموگھڑ میں اپینڈیکس کی بیماری سے اب تک250 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ 500گھرانوں پر مشتمل گاﺅں چھموگھڑ میں 20فروری سے اب تک 250افراد کا سٹی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آپریشن کیا جاچکا ہے۔

چھموگھڑ کے مکین رہنما جے یو آئی و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سید رحمان، فیض الواحید ایڈووکیٹ، عرفان اللہ ایڈووکیٹ ، عتیق الرحمان فاروقی اور عبدل متعین نے پامیر ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20فروری سے اب تک 250افراد جس میں بچے ، جوان اور خواتین شامل ہیں کا ڈسٹرکٹ ہسپتال اور سٹی ہسپتال کشروٹ میں اپینڈیکس کا آپریشن ہو چکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ روزانہ اپینڈیکس کے دس مریض گلگت کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہو تے ہیں، اور 10مریضوں کو آپریشن کے بعدفارغ کیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اب تک ماہرین اس بیماری کی وجہ کا کھوج نہیں لگا سکےہیں۔ بیماری پھیلنے کی وجہ معلوم ہو تو احتیاطی تدابیر اُٹھائے جاسکتے ہیں۔

متاثرین نے مزید کہا کہ سٹی ہسپتال میں سہولتوں کا فقدان ہے ادویات اور آپریشن کے اوزارباہر سے خریدنا پڑرہا ہے۔ جو غریب عوام کے دسترس سے باہر ہے۔

پامیر ٹائمز کی ٹیم ایم ایس سے اس بیماری کے بارے میں معلومات حاصل کرنے گئے تو ایم ایس موجود نہیں تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button