کھیل

ہنزہ: جشنِ بہاراں والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز، گلگت بلتستان بھر سے 26 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں

خانہ آباد ہنزہ(سپورٹس رپورٹر)خانہ آباد یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ شناکی ہنزہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں والی بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ،ضلع گلگت ، دیامر،نگر اورہنزہ سے 26ٹیموں کی شرکت ۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچز گزشتہ روز اوشکھنداس اور مناپن کے مابین کھیلا گیااور مناپن نے اس میچ کو اپنے نام کرلیا جبکہ دوسرا میچ خانہ آباد ینگسٹرز اور غلمت سپر سٹارز کے درمیان کھیلا گیا اور غلمت نے میچ اپنے نام کرلیا ۔جشن بہاراں کے یہ میگاایونٹ ہنزہ شناکی کے علاقے خانہ آباد کے والی بال گرونڈ میں رکھا گیا ہے ۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس ایونٹ کے آرگنائزر رمیز احمد کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیل کے موقع فراہم کرنے سے معاشرے میں منفی سرگرمیاں ختم ہوجاتی ہیں اور جس علاقے کے گرونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی نوجوانوں کو والی بال کے علاوہ کرکٹ او ردیگر کھیلوں کے نورنامنٹ منعقدہ کرائینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور دیگر فلاحی اداروں کا تعاون ہو تو ہم نہ صرف طلباء کے لئے بلکہ طالبات کے لئے بھی ایسے غیرنصابی سرگرمیوں کے موقع فراہم کرینگے کیوں کہ ہمارے اس معاشرے میں خواتین کی 60فیصد آباد ی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button