متفرق

جی بی این ایس نے بلات کی ادائیگی اور دیگر مطالبات کی منظوری تک اخبارات کی اشاعت بند رکھنے کا اعلان کردیا

گلگت (نامہ نگار) گلگت بلتستان نیوزپیپرز سوسائیٹی نے ایک غیر معمولی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی اداروں کی طرف سے بلات کی ادائیگی اور دیگر مطالبات کی منظوری تک اخبارات کی اشاعت بند رکھی جائے گی۔

مالکان کے فیصلے کے مطابق 19 اپریل کے بعد گلگت بلتستان میں کوئی بھی اخبار شائع نہیں ہوا ہے۔

سوسائٹی کے اجلاس میں ایک قرار داد بھی پیش کی گئی، جس میں حکومت سے مختلف مطالبات کئے گئے ہیں۔ قرارداد کا متن نیچے پڑھا جاسکتاہے۔

گلگت بلتستان میں دیگر صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے اخباری صنعت مالی لحاظ سے حکومتی اشتہارات پر منحصر ہے۔ اس لئے حکومت کی طرف سے بلات کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے میڈیا ہاوسز کی مالی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button