شعر و ادب

یوم پاکستان کے سلسلے میں دیامر رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام چلاس میں محفل مشاعرہ منعقد

چلاس(عمرفاروق فاروقی)چلاس میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دیامر رائٹرز فورم کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جی ایم واپڈا نواز بٹ نے کہا کہ دیامر کے شعراء معاشرے کو ایک بہترین سوچ دینے کیلئے کوشاں ہیں ،یہاں کے شعراء میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں ،دیامر کے نوجوان نسل کو مثبت سمتوں کی طرف لانے میں شعراء کا کردار ناقابل فراموش ہے ،واپڈا دیامر کے شعرا کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ادب و ثقافت گلگت بلتستان کے فوکل پرسن و ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامر رائٹرز فورم نے دیامر کے اندر ادبی جمود کو توڑ نے اور ادبی رویوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادب بنیادی پرذہنوں پہ کام کرتا ہے معاشرے میں موجود افراد کی سوچوں کے محور کو مثبت سمتوں کے اوپر تعین کرنے میں ادب کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے ،ادیب معاشرے کے وہ اساس اور نبض شناس ہیں جو سوچوں پہ کام کرتے ہیں ۔جب تک ہم اپنی سوچ اور فکر کو نہیں بدلیں گے معاشرے نہیں بدلتے ، بڑی بڑی گاڑیاں ،کوٹھیاں اور پیسوں کی ریل پیل انسان کی زندگی کو نہیں بدل سکتے ہیں معاشرے کو بدلنے کیلئے سوچوں کو بدلنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ادیب معاشرے کو بدل سکتے ہیں ،لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں معاشرے کے اس ٹول اور اہم محرک کو ہمیشہ سے نظرانداز کیا گیا ہے ۔

ادیبوں اور شعراء نے اپنے طور پر ادب کے شمع روشن کیئے ،لیکن مستقل طورپر حوصلے نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف ادب معدوم ہوگیا بلکہ معاشرے کے اندر ترقی رک گئی۔انہوں نے کہا کہ دیامر ہمیشہ سے ہدف تنقید بنا رہا ہے ،آج دیامر کے نوجوان دیامر کو صاف رکھنے کیلئے آگے بڑھیں اور دنیا کا مقابلہ کریں ،دیامر ایک خوبصورت دور سے گزرہا ہے ،آج دنیا کے بڑی بڑی طاقتیں انٹرنیشنل معاشی بلاک کا حصہ نہیں بن سکی لیکن گلگت بلتستان انٹرنیشنل معاشی بلاک کا حصہ بننے جارہا ہے ۔دیامر کے نوجوان مستقبل کے چلنجزسے نمٹنے کو خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تکینکی اور فنی میدان میں آگے بڑھیں دیامر سی پیک،دیامر بھاشہ ڈیم اور گلگت بلتستان کے جغرافیہ کا گیٹ وے ہے ،آج ہم اگر گیٹ وے پر بیٹھ کر اپنے لیئے فائدہ نہیں لیں گے اپنے ہاتھوں میں ہنر کی بجائے نفرتوں کو ہوا دیں گے،اپنے ہاتھوں میں ڈگریوں کی بجائے کلاشنکوف تھامیں گے اور تعصب کو ہوا دیں گے تو یہ ہماری سب سے بڑی کمزوری اور بدقسمتی ہوگی ۔اور ہم محروم رہیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی سی دیامر طارق نے کہا کہ دیامر رائٹرز فورم دیامر کے اندر ادب کے فروغ میں برسرپیکار ہیں اور اپنی بساط کے مطابق کام کررہے ہیں ۔تقریب سے سابق ڈپٹی کمشنر آدم شاہ نے بھی خطاب کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button