ماحول

چیپس کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں جنگلات  کا دن جوش وخروش سے منایاگیا

اسلام آباد (کریم اللہ) پوری دنیا میں روان ہفتے کو جنگلات کا عالمی دن منایاگیا جس کا مقصد ماحولیاتی نظام میں درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور دنیا میں اکسیجن کی مقدار بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی (چیپس) نے اکیس مارچ کو پورے پاکستان میں پودے لگانے کے مہم کا آغاز کیا۔ دور افتادہ علاقہ چترال سے شروع ہونے والا ‘چیپس’ اب ایک قومی لیول کا ادارہ بن گیا ہے جو کہ ”صاف اور سرسبز پاکستان” کے موضوعات پر مہم چلا رہے ہیں۔ پاکستان کے تقریبا سارے شہروں میں چیپس پاکستان کے یوتھ ونگ موجود ہے جو اپنے علاقوں میں ماحولیات سے متعلق لوگوں میں شعور وآگاہی پھیلانے میں تاریخی کردار اداکررہے ہیں۔

چیپس نے سال روان کو چترال میں معدوم ہوتے ہوئے پرندے ”سوسوروک” اور معدومیت کے خطرے سے دوچار درخت جونیپر (ساروز) کے نام کردیا ہے۔ جس کا مقصد سوسوروک اور جونیپر کی نسلوں کو معدومیت کے خطرے سے بچانا ہے۔ چیرمین چیپس رحمت علی جوہر دوست کےمطابق جونیپر کے جنگلات کا انحصار سوسوروک پر منحصر ہے۔ جونیپر کی درخت کی افزائش میں سوسوروک کلیدی کردار اداکرتے ہیں۔ چیپس مختلف تحقیقی اداروں سے مل کر سوسوروک پرندے اور جونیپر کے درختوں کی افزائش بڑھانے کے حوالے سے کام کررہی ہے۔

بین الاقوامی یوم جنگلات کے موقع پر چیپس کراچی ونگ نے ایس ایم بی فاطمہ جناح سکول گارڈن ویسٹ میں شجر کاری مہم کا احتمام کیا۔ جس میں کلاس سوئم، چہارم، ششم اور ہفتم کے اسٹوڈنٹس نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ جس میں شجر کاری کے مثبت اثرات اور جنگلات کی تباہی کے نقصانات سے آگاہ کیاگیا۔ اس موقع پر بچوں میں خالی سبز رنگ کے کاغذات تقسیم کئے گئے جس میں شجر کاری، جنگلات اور جنگلات کی تباہی سے متعلق اپنے تاثرات بیان کرکے پیش کیا۔ اس ٹیم کی قیادت شاہانہ نے کی، قاہر، ارحم ، سالک، زبینہ اور دوسرے ٹیم ممبران نے اس مہم میں حصہ لیا۔ جس کے بعد سکول کے بچوں اور اساتذہ نے ملکر کر سکول کے صحن میں پودے لگائے۔

چیپس لاہور کے یوتھ ونگ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) لاہور میں شجر کاری مہم کی۔ جو کہ ایک کامیاب پروگرام رہا اور تنظیم کے رضاکاروں نے اپنے ساتھیوں سمیت شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

چیپس یوتھ ونگ اسلام آباد میں ”صاف اور سرسبز پاکستان” کے پروگرامات کے سلسلے میں بین الاقوامی یوم جنگلات کی مناسبت سے دی سٹی سکول راولپنڈی میں منایا جس میں سٹوڈنٹس، اساتذہ اور والدین نے حصہ لیا۔ اس میں جونیپر کے پودوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے خصوصی توجہ دی گئی۔ چیپس کے ممبران نے شرکاء کو ماحولیاتی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ چیپس اور سٹی سکول نے مستقبل میں اس قسم کی سرگرمیاں ”کلین اینڈ گرین پاکستان” کے موضوع پر مل کر منعقد کرنے پر متفق ہوگئے۔ سکول کے اسٹاف نے بچوں کو ماحولیاتی مسائل سے متعلق آگاہی دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ اس موقع پر سکول میں باقاعدہ شجر کاری کا آغاز کیاگیا۔

چیپس پشاور کے زیر اہتمام  آئی ایم سائنسز میں یوم جنگلات منایاگیا جس میں ڈاکٹر رفیق اور اسٹوڈنٹس نے یونیورسٹی کے اندر پودے لگائے۔ اس میں بھی طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شجرکاری مہم کے سلسلے کا ایک اور پروگرام ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں چیپس ممبران نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شجر کاری مہم کا آغاز ایوب میڈیکل کالج کے دین پروفیسر ڈاکٹر عزیز نیسہ نے بوائز ہاسٹل میں پودے لگا کے کیا۔ اس چار روزہ مہم میں انتظامیہ نے چیپس ممبران کو پانچ سو پودے دئیے جسے چیپس ممبران نے مختلف علاقوں میں لگایا۔

آغاخان ہائر سکنڈری سکول گلگت، چترال اور دوسرے اداروں میں میں بھی چیپس کے زیر اہتمام شجر کاری کااحتمام کیاگیا۔ چیرمین چیپس نے حال ہی میں آرمی پبلک سکول لاہور میں فطری ماحول کو بچانے اور شجر کاری کی اہمیت پر بریفنگ دی تھی۔

چیپس یوتھ ونگ کے سربراہ عبدالواحد نے چیپس کی پوری ٹیم کو اس قسم کی شاندار پروگرامات کے انعقاد پر مبارک بادی کا پیغام دیا۔

چیپس صاف اور سرسبز پاکستان کے حوالے سے کام کررہاہے۔ جس کے رضاکار اپنا وقت، رقم اور توانائی سے ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے کردار ادا کررہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button