عوامی مسائل

ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال میں اب بجلی کی کمی کےسبب مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا، سرتاج احمدخان

چترال (نامہ نگار)صدرچیمبرآف کامرس چترال کے وسابق تحصیل ناظم سرتاج احمدخان نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال پورے ضلعے کاواحدہسپتال ہے جہاں ہروقت بجلی کے نایابی کے سبب مریضوں ،ڈاکٹرزاورعوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاتھااس کمی کوپوراکرنے کے لئے انہوں نے سابقہ ادوارمیں تحصیل ناظم کی حیثیت سے ہسپتال کوچترال کی بجلی گھرکے علاوہ نیشنل گریڈکی لائن سے بجلی دینے کے لئے اقدامات کیاتھا مگرافسوس کامقام ہے کہ میری نظامت ختم ہونے بعدتاحال اس لائن کودرست نہیں کیاگیا۔

چترال ہسپتال کے مقام پر ڈبل لائن کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہاکہ آج کے بعد چترال ہسپتال میں مریضوں کوبجلی کی کمی کے سبب مشکلات سے دوچارنہیں ہوناپڑےگا۔

انہوں نے کہاکہ اس ڈبل لائن کے لئے چھ پہلے ٹی ایم اوکے فنڈسے لائن بچھایاتھامگرکسی نہ اس پر توجہ نہ دینے کی سبب عوام مشکلات میں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے تمام مسائل سیاسی منتخب نمائندوں سے مل کرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر شبیراحمداورچترال پریس کے سینئرصحافی جہانگیرجگرنے خطاب کرتے ہوئے اُن کی کارکردگی کوسراہا۔صدرچیمبرآف کامرس چترال نے واپڈاکے لائن سپرڈینڈنٹ جنیداوردیگراسٹاف کے خدمات کوخراج تحسین پیش کئے ۔اس موقع پرانقلابی شاعرصلاح الدین لوٹھوروگولین بجلی کے حوالے سے کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button