عوامی مسائل

تھک نیاٹ میں گندم بحران کا مستقل حل نکالنے کے لئے کام کررہے ہیں، برہان الدین آفندی سیکریٹری خوراک

چلاس:سیکرٹری خوراک برہان آفندی اور ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ خوراک غلام رسول نے دیامر کا خصوصی دورہ کیا ،چلاس اور تانگیر میں گندم ڈپوز کا خصوصی دورہ کرکے ڈپوز میں گندم سٹاک کا بھی جائزہ لیا ۔چلاس میں محکمہ سول سپلائی کے ملازمین اور ڈی سی دیامر سے خصوصی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھک نیاٹ میں گندم بحران کا مستقل حل نکالنے کیلئے کام کررہے ہیں ،جلد تھک نیاٹ میں گندم بحران پر قابو پائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک گلگت بلتستان میں گندم کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہے ،گندم کرپشن میں ملوث کرداروں کو انجام تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں فلور ملز محکمہ خوراک کے ساتھ کیئے گئے معاہدوں پر مکمل عمل کریں اور عوام کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کریں ،انہوں نے کہا کہ فلور ملز بارے گندم کی پسائی سے متعلق شکاتیں موصول ہورہی ہیں ،فلور ملز مالکان اپنے اپنے ملوں میں پسائی کے خصوصی آلات نصب کریں اور گندم کی صیح پسائی یقینی بناکر عوام کو کوالٹی کا آٹا فراہم کریں ،بصورت دیگر فلور ملز مالکان کے خلاف سخت ایکشن لے کر ان کی لائسنس منسوخ کی جائیگی ۔سیکرٹری خوراک نے چلاس گندم ڈپو کے دورہ کے موقع پر گندم ڈپو میں نصب ترازو فنگشنل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ۳ دن کے اندر اندر ترازو ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کے ملازمین کے مسائل جلد حل کریں گے ۔اس سے قبل ڈی سی دیامر سے خصوصی میٹنگ میں سیکرٹری خوراک نے دیامر میں گندم کرپشن روکنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی جس پر ڈی سی دیامر دلدار ملک نے محکمہ خوراک کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button