تعلیم

چترال یونیورسٹی کا قیام صوبائی حکومت کا تاریخی اقدام ہے، بی بی فوزیہ اور عبدالطیف کابیان

چترال (بشیر حسین آزاد)چترال یونیورسٹی کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا تاریخی اقدام ہے یونیورسٹی کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے نوٹیفیکشن کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پختونخوا اسمبلی بی بی فوزیہ اور تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف نے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے حوالے سے چترالی عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوششیں کی گئی لیکن تحریک انصاف کے ورکروں او رصوبائی حکومت نے ان سازشی عناصر کا منصوبہ ناکام بنایا اور ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کر کے تمام منفی افواہوں کا گلہ گھونٹ دیا گیاہے انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر بادشاہ منیر کو مبارک باد دیتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ چترال یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اپنی بھر پورصلاحیتیں بروئے کار لاتے ہو ئے چترالی قوم کے اس عظیم خواب کی تعبیر میں اپنا مثبت کردار اداکرینگے انہوں نے عمران خان ، صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، اسپیکراسد قیصر اور تحریک انصاف کے تمام ورکروں کاشکریہ ادا کیا جن کی انتھک کو ششوں سے یہ منصوبہ ممکن ہو سکا ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ اب جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی ہو چکی ہے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ جو مثبت کردار ہو سکتی ہے ادا کرے اور چترال یونیورسٹی کے حوالے سے مزید غلط فہمیاں پھیلانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button