متفرق

سیاسی و سماجی شخصیت امیر اللہ خان یفتالی نے 2018 میں اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال کی سیاسی و سماجی شخصیت امیر اللہ خان یفتالی نے 2018 کے انتخابات میں اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر اُمیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے متحد ہ یوفت یونین کے ارگنا ئز ر ، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر اور شہزادہ محی الدین کے دست راست کی حیثیت سے 40 سالوں تک عوام کی خدمت اور ترجمانی کا فریضہ انجا م دیا ہے قوم کٹو رے ، رضا خیل ، محمد بیگے، خوش احمد ے ، سنگلے اور بابا ایوب کی تمام اولاد کے لئے میں نے سیاسی محاذ پر کام کیا ہے اب یہ ان اقوام کی باری ہے کہ میری 40 سالہ خدمات کے صلے میں مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں ۔ اسلام بھی ہمیں احسان کے بدلے احسان کا سبق دیتا ہے اخباری بیان میں امیر اللہ خان یفتالی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے عوام کی حقیقی قیادت سامنے آئے گی تو چترال کا دوسرا ضلع بحال ہوگا اور سی پیک کے فوائد سے عوام کے لئے خوشحالی کا نیا دور آئے گا ۔اُنہوں نے اُمیدظاہر کی ہے کہ یوفت اور دیگر اقوام انہیں باری اکثریت سے کا میاب کرائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button