گلگت بلتستان

12 دنوں بعد گلگت بلتستان میں اخبارات کی اشاعت کل سے دوبارہ شروع ہوگی

گلگت ( فرمان کریم )گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کی صحافت دشمن پالیسی کے خلاف صحافیوں نے چوتھے روز بھی احتجاج کیا۔ صحافیوں نے گلگت پریس کلب سے قانون ساز اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے دوران صحافیوں نے ہاتھوں میں بینرز اُٹھا رکھے تھے، اور انہوں نے صحافت دشمن پالیسی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر گلگت پریس کلب اقبال عاصی، سینئر صحافی و میڈیا تحفظ کمیٹی کے چیئرمین امتیاز علی تاج اور سینئر صحافی محمد عیسیٰ حلیم نے گلگت بلتستان میں 11روز سے اخبارات کی بندش کو حکومت کی دشمن پالیسی کا نتیجہ قرار دیااور کہا کہ موجودہ حکومت نے آمریت کے دور کی یاد تازہ کی ہے۔11روز سے بند اخبارات سے وابستہ سینکڑوں کارکناں بے روز گار ہو گئے ہیں۔ جبکہ سرکاری محکموں میں آفسیران اپنے عیاشی کے لئے کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں لیکن ملک کے چوتھے ستون کو گرانے میں مصروف ہیں۔

احتجاج کے آخر میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اسلام آباد کی کال پر کل بروز ہفتے سے گلگت بلتستان میں اخبارات کی اشاعت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم، صوبائی حکومت اور ضلعی انتطامیہ کی کوریج کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button