گلگت بلتستان

تمام محکموں میں سائلوں کے جائز مسائل خود بخود حل ہونے لگے ہیں، ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) دیامر استور

چلاس(چیف رپورٹر) ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اقدامات گلگت بلتستان کی ترقی کا ضامن ہے۔اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور ان کی ٹیم کی ابتک کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے۔ تمام محکموں میں سائلوں کے جائز مسائل خود بخود حل ہونے لگے ہیں۔ اب سفارش کلچر کا خاتمہ ہوگیا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل حل ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کے ٹیم کے وژن گلگت بلتستان کو ایک مثالی صوبہ بنائیگی ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کی حکومت پر بیجا تنقید اپنی سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کے علاؤہ اور کچھ نہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button