متفرق

چترال: تاریخی گاؤں مروئے پائیں میں پیڈو پراجیکٹ کے تحت 50کلوواٹ ہائیڈرو پاؤر سٹیشن نے کام شروع کردیا

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ قائد تحریک عمران خان کی وژن کے مطابق صوبے کے عوام کو اب ہائیڈل جنریشن سے سستی بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے جس سے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے اور خوشحالی لانے کا باعث ہوگا جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے کے دعویدارو ں کے دعووں کی قلعی بھی عوام کے سامنے کھل گئی اور اسی بنیاد پر اگلے سال عام انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔ ہفتے کے روز چترال بونی روڈ پر واقع چترال کے تاریخی گاؤں مروئے پائیں میں صوبائی حکومت کے پیڈو پراجیکٹ کے تحت پایہ تکمیل کو پہنچنے والی 50کلوواٹ کی ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں پن بجلی کی پیدواری گنجائش سے بھر پور استفادہ کرنے ملک کی تاریخ میں سب سے پہلی بار سنجیدگی ، مکمل منصوبہ بندی اور خلوص نیت سے کام ہورہا ہے جوکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں جنگلات کے تحفظ کے لئے پن بجلی گھر وں کو ترقی دینا اور گاؤں گاؤں دستیاب قدرت کی اس عظیم نعمت سے فائد ہ اٹھانا ضروری ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ اس کام میں کمیونٹی اپنا کردار انتہائی خوش اسلوبی اور مستعدی سے نبھارہی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبداللطیف نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اس کی انقلابی اور ہمہ گیر پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں تاریخی قرار دے دیا۔ اس موقع پر اے کے آر ایس پی کے پیڈ و پراجیکٹ کے ڈائرکٹر انجینئر درجات خان اور ڈپٹی ڈائٹرکٹر انجینئر ضیاء اللہ خان کے علاوہ کوہ سے تحصیل کونسل کے ممبر عبدالقیوم شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے علاقے میں بجلی کی فراہمی اور مروئے میں صوبائی حکومت کے پراجیکٹ کے تحت بجلی گھر کی اہمیت اورا س کی بعض تکنیکی پہلوؤں پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایاکہ مروئے بجلی گھر سے 100گھرانوں ، تین سکولوں، 21دکانوں اور تین مساجد کو بجلی فراہم ہوگی۔ بعدازاں ایم پی اے فوزیہ نے پارٹی کی ضلعی صدر عبداللطیف کے ہمراہ کوجو گاؤں میں بھی 15کلو واٹ بجلی گھر کا افتتاح کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button