صحت

دیامر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، تین دنوں کے دوران 55 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

چلاس (شفیع اللہ قریشی)دیامر میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔ پو لیو مہم کے دوران ضلع بھر میں55ہزارسے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلائے جائیں گے ۔ ڈی ایچ او دیامر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد طارق نے بچے کو قطرے پلاکر سہ روزہ انسداد پو لیو مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( WHO ) کے نمائندے ڈاکٹر آغا رحیم ،سجاد گوہر اور دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان شریک تھے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبین نے کہا کہ تین روزہ پو لیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 55ہزار سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے ، اس سلسلے میں223موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ 44 ایریا انچارج اور 12 زونل سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس چلاس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جس کی نگرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدلمبین کرینگے،کنٹرول روم نمبر05812-920039ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور WHO پو لیو مہم کی نگرانی کریں گی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامرمحمد طارق ،ڈی ایچ او دیامرودیگرنے کہا کہ عوام،علماء کرام،سیاسی عمائدین اور بچوں کے والدین سے گزارش کر تے ہے کہ پو لیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پو لیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ اس مہلک مضر بیماری سے نجات مل سکے ۔تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے۔کسی بھی بچے کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کا کوئی جواز نہیں ،جو بچے بیمار ہوں انہیں بھی ہر مہم کے دوران قطرے پلوانے ضروری ہیں۔ پو لیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے جس کیلئے تمام کو ششیں بروئے کار لائی جائیں گے۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button