سیاست

موجودہ کابینہ سازش کے تحت وجود میں آئی، چترال سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہو جائے گا۔اقبال حیات کا پریس کانفرنس 

چترال (محکم الدین ) سابق کو آرڈنیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ چترال اقبال حیات نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چترال کی نئی کابینہ کے نوٹفکیشن کو ایم پی اے سلیم خان کی ایک بڑی سازش قرار دیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ سلیم خان سابق ایم این اے و ضلع ناظم چترال شہزادہ محی الدین کے ساتھ نمک حلالی کرتے ہوئے اُن کے فرزندوں کے لئے سیاسی میدان صاف کر رہاہے ۔تاکہ شہزادہ محی الدین نے نائب ناظم ضلع کونسل چترال منتخب کرکے اُن پر جو احسان کیا تھا، اُس قرض کو چکا کر پندرہ سالوں سے اپنے کندھوں پر پڑے بوجھ کو ہلکا کر سکے ۔ چترال پریس کلب میں انہوں نے کہا ۔ کہ اس بات کا خدشہ میں نے صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی کی چترال آمدکے موقع پر کیا تھا ۔ کہ زیادہ تر پارٹی کارکنوں کو کمیٹی کے آنے کے بارے میں اطلاع ہی نہیں دی گئی تھی ۔ اُس وقت ہی یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا ۔ کہ سازش اندر سے پک رہی ہے ۔ جو کہ اب حقیقت بن کر سامنے آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تنظیم نو کا پورا گیم صرف شاہ مراد بیگ کو اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کیلئے کھیلا گیا ۔ جب دیگر عہدہ ادار اپنی جگہوں پر برقرار رہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ افسوس کا مقام ہے ۔ کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں لوئر چترال سے کوئی بھی ممبر کامیاب نہیں ہوا ۔ اور اپر چترال کے تین امیدواروں کی کامیابی کو اپنی کارکردگی کے کھاتے میں ڈال کر ایم پی اے سردار حسین کو بائی پاس کیا جارہا ہے ۔ جبکہ اصل کردار سردار حسین کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدارت یاضلعی جنرل سیکرٹری کا ایک عہدہ اپر چترال کو ملنا چاہیے تھا ۔ اور اب بھی اس میں تبدیلی از حد ضروری ہے ۔ موجودہ کابینہ جس سازش کے تحت وجود لایا گیا ہے ۔اُس سے چترال میں پیپلز پارٹی کا صفایا ہو جائے گا ۔

اقبال حیات نے کہا کہ چترال میں پی پی پی اُسی صورت میں کامیاب ہو سکتی ہے کہ پارٹی عہدہ داروں کو ٹکٹ دینا بند کیا جائے ۔ اور موجودہ حالات میں اس کی آشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ فیصلے کے بعد اگر پارٹی کے نمایاں افراد کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ تو اُن کے پارٹی چھوڑنے کے امکانات ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button