سیاحت

پیرا گلائڈنگ مہنگا شوق ہے، لیکن چترال کے مقامی پائلٹ اس فن کو دوسرے لوگوں تک منتقل کرنے میں مصروف عمل ہیں

چترال(گل حماد فاروقی) پیرا گلائڈنگ یعنی چھاتہ برداری ایک مہنگا کھیل یا شوق ہونے کے باوجود چترال میں مقبول ہو رہا ہے۔ ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیرا گلائڈنگ کے مقامی پیرا گلائڈرز یعنی پائلٹ اس فن کو دوسرے لوگوں کو بھی منتقل کررہے ہیں۔

HIKAP کے صدر سیف اللہ جان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اس تنظیم کی بنیاد شہزادہ فرہاد عزیز شہید نے رکھا تھا جو آج ایک پھل آور درخت بن گیا اور چترال میں کئی لوگوں کو پیرا گلائڈنگ یعنی چھتری برداری کی تربیت دی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چترال دنیا کا واحد حطہ ہے جہاں پیرا گلائڈنگ کا دو مرتبہ عالمی ریکارڈ بن چکا ہے ۔ بیری موغ لشٹ ایک ایسی جگہہ ہے جہاں سے ٹیک اپ یعنی پرواز اور لینڈنگ (اترنا) بھی بیک وقت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیر موغ لشٹ کے مقام پر پی ٹی ڈی سی ایک ہوٹل بیس سال پہلے تعمیر کروایا گیا تھا جو ابھی تک بند پڑا ہے اور ایک دن بھی استعمال نہیں ہوا اب یہ ہوٹل ایک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر یہ ہوٹل ان کی تنظیم کو حوالہ کیا جائے تو وہ نہ صرف پورے ملک سے بلکہ دنیا بھر سے اس فن سے تعلق رکھنے والے پائلٹوں کو بلاکرمعیشت میں انقلاب برپا کریں گے۔

ہائی کیپ کے مقامی پائلٹوں نے قاقلشٹ کے سر سبز میدان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے تماشائیوں سے داد لی۔ چھٹی جماعت کا ایک طالب علم کہتا ہے کہ اس کا باپ بھی پائلٹ تھا اور وہ بھی پائلٹ بننا چاہتا ہے تاکہ عالمی ریکارڈ بناکر ملک کا نام روشن کرے۔

اس موقع پر پیرا گلائڈروں نے ٹنڈم فلائٹ بھی کیا جس میں ایک سیاح کو بھی اپنے ساتھ پیرا گلائڈر ہوا میں اڑا تا ہے جو قدرت کے حسین مناظر کے نظارے ہواسے کرتا ہے۔ اگر حکومت پیرا گلائڈنگ کی فروغ پر توجہ دیکر ان کو نئے پیرا گلائڈ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مالی معاونت بھی کرے تو یہ تنظیم پورے ملک کی سیاحت کو فروغ دینے اور ذر مبادلہ کمانے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button