حادثات

سکسہ چھوربٹ میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جان بحق

گانچھے (محمد علی عالم) چھوربٹ سکسہ سے تعلق رکھنے والا تیس سالہ جوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا.

زرائع کے مطابق طالب نامی شخص کھیت میں پانی دے رہا تھا۔ اس دوران بجلی کی تار کھمبے کے ساتھ چھونے پر نوجوان کو کرنٹ لگ گیا، اور وہ دم توڑ گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بجلی کا ہائی ٹینشن (ایچ ٹی) تار کھمبے کے ساتھ براہِ ساتھ جُڑا ہوا ہے۔ اس نقص کو دور کرنے کے لئے  متعدد بار محکمہ برقیات کے حکام کو آگاہ کیا گیا، مگر کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ مقامی افرادنے اس المناک حادثے کا زمہ دار محکمہ برقیات کے حکام کو قرار دیا ہے۔

 

کھیت میں موجود بجلی کے کھمبے سے گزرنے والے گیارہ ہزار والٹیج کی تار کھمبے کے ساتھ براہِ راست منسلک ہونا حکام اور اہلکاروں کی قاتلانہ غفلت کاشاخسانہ ہے۔

طالب نامی شخص کی میت کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے ابتدائی کاروائی مکمل کر لی ہے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button