اشکومن(کریم رانجھا) ؔ پانچ بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی،پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کرلیا،ایل ایم او نہ ہونے کے باعث لاش دو گھنٹے تک ہسپتال میں پڑی رہی۔واقعات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر چٹورکھنڈ کی رہائشی 45سالہ خاتون مسمات(ن) زوجہ گلاب شاہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ چٹورکھنڈ کے عملے نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کی غرض سے سول ہسپتال چٹورکھنڈ منتقل کردیا۔لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے لاش کافی دیر تک ہسپتال میں پڑی رہی۔تا ہم بعد ازاں میڈیکل آفیسر سول ہسپتال چٹورکھنڈ نے پوسٹمارٹم کا عمل مکمل کیا۔پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش وورثاء کے حوالے کردیا۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button