11 اپریل سے دیامر میں جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا

11 اپریل سے دیامر میں جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا

178 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(مجیب الرحمان)محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے دیامر میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا۔گیارہ اپریل سے دیامر کی مختلف پولو ٹیموں کے مابین رونئی پولو گراؤنڈ میں روایتی کھیل کے دلچسپ مقابلے ہونگے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خورشید عالم کے مطابق دس اپریل تک پولو ٹیموں کا اندراج ہوگا اور ٹیموں کے مابین ڈراز نکالے جائیں گے۔شائقین پولو اور پولو کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ثقافتی کھیل پولو کے فروغ اور علاقے کی سیاحت کی ترویج اورصحت مندانہ تفریح قرار دی ہے۔رونئی پولو گراؤنڈ کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے قبل حالت زار بہتر بنانے کی اپیل بھی کی ہے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔