گلگت بلتستان

عوام کو خوراک کے حصول میں مشکلات ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ گور نر گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) گور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو خوراک کے حصول میں کسی قسم کے بھی مسائل یا مشکلات ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم پہ سبسڈی فراہم کی جاتی ہے جو کہ عوام کوبا آسانی گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے۔ گورنر سیکر یٹریٹ گلگت میں محکمہ خو راک کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے دورا ن گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے رعایتی نرخ پر وفاق سے گندم فراہم کی جاتی ہے جو کہ گلگت بلتستان کے تمام عوام کے لئے ہے لہذا محکمہ خورا ک تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے محکمہ خوراک کو یقین دلایا ہے کہ محکمہ خورا ک کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس موقع پر محکمہ خوراک کے سیکریٹر ی بر ہان الدین آفندی اور ڈائریکٹر خوراک محمد اکرام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں خوراک کی کوئی کمی نہیں ہے۔ محکمہ خوراک کے پاس گندم کے ایک ماہ کا سٹاک ایک لاکھ بوریوں کی شکل میں ہر وقت موجود ہوتا ہے۔ جبکہ قدرتی آفات کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 75 ہزا ر بوریوں کا علحیدہ سٹاک بھی محکمہ خوراک کے گوداموں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں قائم 176 ڈپوز میں کانٹے (ترازو) نصب کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ گندم کی ترسیل اور وصولی کے دوران کانٹے سے بوریوں کا وزن کیا جائے اور شفاف انداز میں ماہانہ کوٹے کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی شکایات اور مسائل کا فوری طور پر ازالہ ہو جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button