متفرق

ہنزہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ ہنزہ کے مسائل کو اُجاگرکرنے میںمثبت کردار ادا کرینگے ۔ جمال کریم رہنما پا کستان مسلم لیگ ن

ہنزہ (بیورو رپورٹ ) ہنزہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہے ۔ جمال کریم پا کستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر رہنما جمال کریم نے ایک اخبار ی بیان میں کہا ہے کہ ہنزہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہے کہ ہنزہ کے مسائل کو اُجاگر کرکے ایوانوں تک پہنچاکر اپنا مثبت رول ادا کرینگے ۔معاشرے میں صحافت کا اہم رول ہے، یہ ریاست کا چو تھا ستون ہے ۔کوئی بھی معاشرہ چو تھا ستون کے بغیر نامکمل نیی ہے ۔ جمال کریم نے مزید کہاکہ ہنزہ کے صحافیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اُس کے باوجود یہ اپنا مثبت رول ادا کرتے رہے ہیں ۔ ہنزہ کے اہم ایشوز کو آئی لائٹ کرکے ارباب اختیار کی توجہ مبذول کروانے میں اہم کردار رہاہے ۔ مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر رہنما جمال کریم نے مزیدکہا کہ ہنزہ میں پہلی بار جمہوری انداز میں ووٹ کاسٹ کرواکر کابینہ منتخب ہونے پر سینئر صحافی ذوالفقار بیگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے بحثیت الیکشن کمشنر کاغذات نامزدگی کرواکر اچھے انداز میں کابینہ منتخب کیا ایسے سنجیدہ صحافی کی معاشرے میں اشد ضرورت ہے ۔ مجھے اُمید ہے کہ ہنزہ بھر کے صحافی ہنزہ کو آئیڈیل ضلع بنانے میں اہم رول ادا کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button