عوامی مسائل

دیامر میں غیر معیاری ادویات کے خلاف کاروائی جاری

چلاس(بیوروچیف)ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا گوہر آباد میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ،ادویات کی انسپکشن کے دوران پرائس کٹنگ ادویات برآمدگی پر اظہار برہمی ۔ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک گوہر آباد ویلی میں موجود میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے۔اس دوران انہوں نے ادویات کی بل وارنٹی ،معیار اور ایکسپائری ڈیٹ کا جائزہ لیا۔پرائس کٹنگ ادویات کی برآمدگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادویات کو قبضے میں لے لیا۔اور آئندہ کے لئے کسی قسم کی پرائس کٹنگ سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی غیرمعیاری ادویات کی فراہمی روکنے ا ور مقرر کردہ قیمتوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔انسانی جانوں سے زیادتی کی کوئی کوشش کامیاب ہونے نہیں دی جائے گی۔ڈرگ انسپکٹر کا مزید کہنا تھا پہلے ادویات جنرل سٹورز میں رکھ کر بیچی جا رہی تھی ۔جس کے بعد ضلع بھر کے تمام دور افتادہ علاقوں میں چھاپے مار کر ادویات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے تاکہ عطائی بن کر انسانیت سے کوئی کھیل نہ سکے۔ادویات کی خرید و فروخت کا حق صرف اسی کو ہے جس کو ڈرگ کنٹرول اتھارٹی لائسنس ایشو کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورز میں غیر متعلقہ افراد بیٹھ کر چلانے کے مجاز نہیں ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button