عوامی مسائل

ہنزہ: حسین آباد سڑک کی پختگی کا کام سست روی کا شکار، چار مزدور کام کر رہےہیں

گلگت (خبرنگارخصوصی)ہنزہ حسین آباد روڈ میٹلنگ سست روی کا شکار ،سینکڑوں کلو میٹر سڑک پر صرف چار مزدور کام کرنے میں مصروف ،ٹھیکیدار نے اپنی مشینری کسی اور جگہ منتقل کردی ،ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان اور ٹھیکیدار کے جو ن تک کام مکمل کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے ،سڑک کے دونوں اطراف روڈمٹریل کے باعث عوام کوچلنے میں شدید مشکلات کا سامنا۔ہنزہ شناکی کے علاقے حسین آباد ،مایون اور خانہ آباد کو شاہراہ قراقرم سے ملانے والا مرکزی سڑک کا میٹلنگ کا کام شروع ہوئے کہیں ماہ گزرجانے کے باوجودشدید التوا کا شکار ٹھیکیدار نے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئیصرف چار مزدور دیکھاوے کے لئے رکھ کر اپنی مشنری کسی اور جگہ منتقل کردی ہے ۔

گزشتہ سال اس روڈ کے افتتاحی تقریب میں وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال ،اس حلقے کے ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان اور ٹھیکیدار نے عوام سے وعد ہ اور دعویٰ کیا تھا کہ اس سڑک کو جون 2017 سے قبل مکمل کرکے تمام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گیا تاہم جو ن کے مہینہ کے لئے ایک ماہ رہ گیا ہے لیکن میٹلنگ کا کا م 30فیصدتک بھی نہیں ہوا ہے اور دوسری جانب سڑک کے دونوں اطراف پر میٹلنگ میٹریل پڑے ہونے کے باعث گاڑیوں کا گزرنے اور پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس روڑ پر روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اور لوگ پیدل سفر کرتے ہیں ۔

اس حوالے سے علاقے کے مکین علی احمد ،حسین شاہ ،منصوررہیم ،قادرخان ،نذیر عالم ،جان عالم ،سید عالم ،امیر حیات ،سہیل خان،خواجہ احمد دین ،رمیز ،عباس دمینوو دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہیں ماہ گزرجانے عوامی نمائندوں اور ٹھیکیدار کی وعدے اور دعوں کے باوجود روڑ کے میٹلنگ کا کام التوا کا شکار ہونے سے بہت مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور عوام منتخب نمائندوں سے شدید مایوس ہوگئے ہیں ۔اس روڈ کاکام سست روی کا شکار ہونے اور دونوں اطراف تعمیراتی میٹریل پڑے ہونے سے لوگوں اور گاڑیوں کا چلنا محال ہوگیا ہے ۔انہوں نے منتخب نمائندے سلیم خان اور وزیرتعمیرات ڈاکٹر مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس سڑک کا کام شروع کروائے اور اپنے دعوے پورے کرے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button