کھیل

دوسری بین الصوبائی قائد اعظم گیمز میں شمولیت کے لیئے گلگت بلتستان جوڈو ٹیم کے ٹرائلز بارہ نومبر کو ہونگے

ہنزہ (پریس ریلیز ) گلگت بلتستان جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق حسین اور کواڈنیٹر عصمت چنگیزی نے ایک مشترکہ پریس ریلز میں کہا ہے کہ دوسری بین الصوبائی قائد اعظم گیمز جو کہ سات دسمبر سے گیارہ دسمبر تک پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کیلئے گلگت بلتستان جوڈو ٹیم کے ٹرائلز بارہ نومبر کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس گلگت میں دن اڈھائی بجے ہونگے ۔ جس میں گلگت سپورٹس بورڈ کے نمائندے موجود ہونگے ۔ گلگت بلتستان جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کا مکمل تعاون حاصل ہے ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوگی اور کسی قسم کا سیاسی دباؤ اور کسی قسم کی بھی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی تمام خواہش مند مرد و خواتین کھلاڈی ٹرائل میں شامل ہونے کے لئے تشریف لائیں اور متعلقہ ایسوسی ایشن کی طرف سے نامزد کردہ سلیکشن کمیٹی کریں گی جو ٹرائل میں شامل نہیں ہونگے اُن کو دوبار ہ سے شامل کا موقعہ نہیں دیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button