عوامی مسائل

وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے حراموش میں 350 کلوواٹ بجلی گھر کا افتتاح کر دیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ 20سال پہلے حراموش میں میرے دور حکومت میں پاور ہاوس تعمیر ہو اتھا اُس کے بعد سابق دور میں حراموش کو نظر انداز کیا گیا۔ اب ہمارے دور میں حکومت میں حراموش انقلاب آئے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے حراموش شاٹوٹ میں 350کلو وواٹ بجلی گھر کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی سوچ تبدیل ہونے سے معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔ اور علاقے میں غربت کا خاتمہ ہو تا ہے۔ سوچ اگر تبدیل نہ ہو تو معاشرہ میں کوئی ترقیاتی کام ممکن نہیں ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حراموش کے عوام نے آج جنگلی حیات کا تحفظ کرکے اپنے علاقے میں دولپیمنٹ شروع کیا ہے جو کہ ایک تاریخ ہے۔ماضی میں علاقے میں غیر قانونی شکار کے باعث علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو ا اب ٹرافی ہنٹنگ کی مد میں آنے والی رقم سے کمیو نٹی نے اپنی مدد آپ بجلی گھر تعمیر کرکے علاقے میں ڈولپیمنٹ شروع کی ہے جو کہ دیگر علاقوں کے لئے قابل تقلید ہے۔ٹرافی ہنٹنگ کی رقم سے عوام نہ صرف پاور ہاوس بلکہ علاقے میں خواتین کے لئے سکول بھی قائم کرے۔ مذید اُنہوں نے کہا کہ بیروں ممالک سے ہر سال سیاح یہاں کے قدرتی حسن اور وسائل کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔ اب عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام ان قدرتی وسائل کا تحفظ کو اپنا اولین فرض سمجھے۔ عوام آپس میں مل کر محنت کرے تو معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ انشا اللہ ہماری دور میں حراموش ترقی کرئیگا۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ خواتین کی تعلیم سے پورا معاشرہ ترقی کر سکتا ہے۔خواتین کو تعلیم دے کر اپنے علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرے اُنہوں نے حراموش میں گرلز سکول کو کالج کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری واٹر اینڈ پاور ظفر وقار تاج نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ عوام اگر محکمہ کے ساتھ تعاون کر ے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ گھر وں میں ہیوی برقی آلات کے استعمال سے بجلی کی تواتر ترسیل نہیں ہو سکتی ہے۔ مذید کہا کہ آج حراموش کے عوام نے جنگلی حیات کا تحفظسے معاشرے میں دولپیمنٹکے راستے کھل جاتے ہیں۔ ہم اپنی قیادت سے استفادہ کر کے اپنے علاقے کے تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ معا شرے میں تعلیم میسر ہو گی تو ڈولپیمنٹ بھی ہو گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات سجاد حیدر نے کہا کہ آج حراموش کے عوام نے جنگلی حیات کی حفاظت کر کے اپنے لئے بجلی پید کر دی ۔اس طرح عوام جنگلات کے تحفظ کر کے سیلاب میں بھی کم لاسکتے ہیں۔ جنگلات اور جنگلی حیات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ جنگل ہو گا تو مختلف جنگلی حیات کی افزائس میں اضافہ ہو گا۔اور کمیونٹی کے تعاون سے ہی جنگلات کے کٹاو کو روک سکتے ہیں۔

تقریب میں حراموش کے عمائدین نے مہماں کو روایتی ٹوپی بھی پیش کئے ۔حراموش میں ٹرافی ہنٹنگ کی مد میں آنے والی رقم ایک کروڈ ڈالر سے عوام نے اپنی مدد آپ بجلی گھر تعمیر کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button