عوامی مسائل
ہنزہ: علی آبادنالے میں سیلابی کیفیت جاری، مقامی آبادی متاثر
ہنزہ ( اجلال حسین )ہنزہ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ، علی آباد کے نالے میں گزشتہ روز دن بھر سلابی ریلا جاری رہا جس کی وجہ سے نالے کے آس پاس زیر کاشت زمینوں کے علاوہ سینکڑوں پھلدار اور غیر پھلدار درختوں کو شدید نقصان پہنچا۔ چینی تعمیراتی کمپنی سی آر بی سی کی ناقص پا لیسی کی وجہ سے آبی گزرگاہ بند ہونے سے مقامی گھروں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ چھوٹا سیلابی ریلہ بھی قراقرم ہائے وے کو بند کرسکتا ہے۔
فرنٹیئرز ورکس آرگنائیشن کا عملہ گزشتہ دو روز سے سلابی ریلا کی گزر گاہ کھولنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن نو تعمیر شدہ کلوٹ نہایت چھوٹا ہونے کی وجہ سے آس پاس موجود زمینوں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔
گزشتہ روز علی آباد نالے میں سلابی ریلا کی وجہ سے نہ صرف شاہراہ قراقرم بند ہوگیا بلکہ نالے کے آس پاس زمینوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ اگر علاقے کے مکین سیلابی ریلے کو گزارنے کی کوشش نہیں کرتے تو رہائشی گھرانوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا۔