عوامی مسائل

سب ڈویژن گوجال کو گلگت بلتستان اسمبلی میں الگ نشست دی جائے، عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

گلگت (پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی کی وفد چیئرمین یعصوب الدین شاہ کاظمی کی سربراہی میں سب ڈویژن گوجال کا دورہ کیا۔ دورے کی دعوت سب ڈویژن گوجال کے 41 لمبردروں نے مشترکہ طور پر دی تھی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد میں جنرل سیکریٹری فیضان میر،سپریم کونسل کے ممبر مسعود الرحمن،پولٹیکل ایڈوائزر اکرام الدین حیدر،یوتھ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین امتیاز گلگتی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار بگورو،گلگت ڈویژن کے چیئرمین اورنگزیب، سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری شوکت شامل تھے۔
سب ڈویژن گوجال کے لمبرداروں کی دعوت کا مقصد گوجال کے بنیادی مسائل سے عوامی ایکشن کمیٹی کو آگاہ کرنا اور ان مسائل کو چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی۔
چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے میڈیا اور لمبرداروں کی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل کا تعلق بنیادی حقوق سے ہے اور اداروں کی لاپرواہی اس حوالے سے قابلِ مذمت اور قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل کی بنیاد اور جڑ سیاسی پارٹیاں ہیں آج ہی ان سے براءت اور لاتعلقی کا اعلان کریں آپ کے مسائل حل ہونگے یہ سہولت کار اور املاخور طبقہ نے عوام کو دھوکا دیا ہے اس کی وجہ پورا خطہ مسایلستان بن چکا ہے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی
1. جلد سے جلد سب ڈویژن گوجال کو الگ نشست دی جائے جس کا رقبہ پوری آذاد کشمیر سے زیادہ ہے ۔
2 ۔ سوست پورٹ کی آمدن سے پانچ فیصد ہنزہ کو دی جائے
3.متاثرین عطاء آباد کو جلد معاوضہ ادا کیا جائے۔
4. کے کے ایچ کے متاثرین کو بھی حالیہ ریٹ کے مطابق معاوضے ادا کیا جائے
5. چپورسن شمشال روڈ کو ایمرجنسی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے ۔
6. سوست ہسپتال میں ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے ۔
7.سب ڈویژن گوجال میں کم از کم تین یوٹیلیٹی اسٹورز ہنگامی بنیادوں پر قائم کیا جائے ۔
8. اے سی گوجال کو جلد از جلد یہاں سے نکالا جائے یہ عوام کے لیے فرعون بن گیا ہے

اور اس کے ساتھ جڑے ہوئے دیگر مسائل کے لیے اب ہم کسی ممبر کے پاس بلکل نہیں جائینگے آج سے ہم نے اپنی درخواست عوامی ایکشن کمیٹی کے حوالہ کردی ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ عوامی ایکشن کمیٹی جو بھی حکم دے گی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لمبرداروں اور عمائدین گوجال نے جلسے کا انعقاد کیا تھا لیکن چیئرمین نے لوگوں سے درخواست کرکے ملتوی کروادی کیونکہ سخت برف باری اور موسم کی خرابی اور وہاں پانچ اموات ہوئی تھی ان لواحقین کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی۔

چیئرمین اور وفد نے حکومت کے اس رویے کی شدید مذمت کی اور فوری طور پر ان مسائل کو حل کرنے پر زور دیا بصورت دیگر گوجال کے عوام کو لے سی پیک کے گیٹ کو بند کر دینگے۔
چیئرمین نے مقامی لمبردارں اور عمائدین سے کہا کہ ہم مشاورت کے بعد کال دینگے جس کے لیے آج سے بھرپور تیاری کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button