عوامی مسائل

بگ بورڈکے گرفتار شدہ سربراہ سے لوگوں کی لوٹی ہوئی رقم واپس لی جائے، متاثرین

غذر(محبت حسین سے )بگ بورڈ کے سی ای او کی گرفتاری حکومت گلگت بلتستان کی بڑی کامیابی ہے ، حکومت اس شخص اور ان کے ساتھیوں کو بھی سخت سے سخت سزا دے۔ ان خیالات کا اظہار عمائدین علاقہ اور بگ بورڈ متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بگ بورڈ نے غریب لوگوں کی جمع پونجی ہڑپ لی ہے کئی لوگوں کے بچے تعلیم جاری نہ رکھ سکے تو بہت سارے لوگوں کے کاروبار بند ہوگئے بگ بورڈ نے غریب عوام کو نہ صرف مالی نقصان پہنچائی بلکہ کئی لوگ اپنے جمع پونجی کو سوچتے سوچتے زہنی مریض بن گئے۔انہوں نے گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس شخص کو سخت سزا دے اورغریب لوگوں کے پیسے ان کو واپس کروائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button