سیاست

سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل گلگت میں لیگیوں کی یکجہتی ریلیاں منعقد

گلگت ( فرمان کریم )سپریم کورٹ کی جانب سے پاناماکیس کے فیصلے کے بعد ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے یک جہتی کا اظہار کر تے ہوئے ریلیاں نکالی ۔صوبائی دارلحکومت گلگت میں مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریٹریٹ سے گلگت پریس کلب تک ن لیگ نے اپنے قائد سے  اظاہار یکجہتی کی ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان ، صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال،ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ، اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حق میں نعرے درج تھے ۔

پریس کلب کے باہرریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان ، صوبائی وزیر قانون ڈاکتر محمداقبال اور رکن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کو دھرنوں اور انتشار کی سیاست کی طرف دھکیلنے والے عناصر کی منفی سیاست بند ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور سراج الحق نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا وقت ضائع کیا اور ملک و قوم کو نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتسستان کے عوام محمد نواز شریف کے شیدائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سے پاکستان کا عوام کا میاں محمد نواز شریف پر اعتماد اور زیادہ بڑھ گیا ہے اللہ نے چاہا تو پاکستان کے عوام 2018 کے انتخابات میں بھی محمد نواز شریف کا ہی انتخاب کریں گے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے ۔ بعد ازاں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button