عوامی مسائل

گانچھے میں بند سڑکوں کو بحال کردیا گیا ہے، صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق

گلگت(پ ر) صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے انکے ضلع میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گانچھے کے دورے میں ہر علاقے کا تفصیلی دورہ کرنے کا مقصد عوام الناس سے مل کر انکے مسائل کے بارے میں جاننا ہے، میں نے پہلے مرحلے میں مچلو،بلے گوند،ہلدی ، سرموں،مرضی گونداور تلس کا دورہ کیا ہے۔لوگوں نے پرتپاک استقبال کیااور لوگوں کے شکایات اور مسائل سنے۔فوری حل طلب مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کیلئے متعلقہ محکمے کے آفسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔۔ہوشے روڈحالیہ بارشوں اور برف باری سے کئی جگہوں سے بند تھی جسکی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامناتھا۔موقع پر ہی محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے حکام سے بات کر کے روڈکوبحال کرا دیاہے۔انہو ں نے بلے گوند بجلی گھر کا بھی دورہ کیا۔ ملازمین کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کرنے کے لیئے اقدامات بھی صادر کیئے ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ حلقے کے عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرونگا۔ عوام ہی ہما ری اصل طاقت ہیں۔میرے حلقے میں کوئی بھی کام عوام کے مرضی کے بغیر نہیں ہونا چاہئے۔عوام نے سرکاری محکموں کے حوالے سے اپنے مسائل بھی صوبائی وزیر کے گوش گزار کیئے جس پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button