کھیل

گورنمنٹ کالج فار بوائز گلگت میں سالانہ کھیلوں کا آغاز ہوگیا

گلگت: گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز گلگت میں سالانہ کھیلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ کالج ھذا کے پروفیسر پرنسپل اشرف ملک نے سالانہ سپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری کالج گلگت کی روایت رہی ہے کہ طلباء کے مابین سالانہ کھیلوں کا انعقاد کرکے طلباء کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالج ھذا میں بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باوجود یہاں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں روائتی جوش و خروش سے جاری ہیں۔ افتتاحی تقریب سے سپورٹس کمیٹی کے سربراہ پروفیسر محمد زمان نے بھی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

لیکچرر اشتیاق احمد یاد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سپورٹس گالا میں مختلف کلاسوں کی کرکٹ اور والی بال ٹیموں کے مابین کھیلوں کے مقابلے دوستانہ ماحول میں جاری ہیں۔ہر ٹیم کے ساتھ متعلقہ پروفیسرز بھی اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔ مختلف ٹیموں کے مابین کرکٹ اور والی بال کے مقابلے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں، جوکہ ایک ہفتے تک جاری رہینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button