کھیل

دیامر: جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں تھک کلب نے تھور کو عبرتناک شکست دی

چلاس(سپورٹس رپورٹر)جشن بہاراں پولو کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔فائنل میچ میں تھک کلب نے تھور کلب کو 10گول سے بدترین شکست کر فاتح بن گئی۔میجر براون پولو گرونڈ چلاس میں کھیلے گئے جشن بہاراں پولو کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ تھک کلب اور تھور کلب کے مابین کھیلا گیا ،ابتداء میں دونوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا ،اُس کے بعد تھک کلب نے تھور کلب کی ٹیم کو اپنے گرفت میں لے لیا اور پہلے ہاف کے اختتام پر تھک کلب نے 4اور تھور کلب صرف ایک گول نکالنے میں کامیاب رہی ۔میچ کے دوسرے ہاف میں تھک کلب کے سپر سٹار پلیئر اسلم خان نے لگاتر 2گول نکال کر میچ کا رخ ہی تبدیل کر دیا اور اسی طرح تھک کلب کی ٹیم مکمل طور پر حاوی رہی اور مقررہ وقت کے اختتام تک تھک کلب نے 2 کے مقابلے میں 10گول سے تھور کلب کو شکست دے جشن بہاراں پولو کپ ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کر لی ۔میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے عبدالہادی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

میچ کے آخر میں مہمان خصوصی سابق نگران وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی ،اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی مری،ایس پی ایکسائز معظم علی،ایس ایس پی دیامر کامران خان ،چیرمین زکواۃ و عشر سید اسلم شاہ،سپورٹس آفیسر خورشید عالم ، چیف آفیسر بلدیہ قادر خان ،مامون اللہ ،رحیم شاہ ،ڈی ایس پی امیر اللہ،ایس ڈی پی او عبدالصمد و دیگر نے جیتنے اور رنراپ ٹیموں کے کپتانوں میں انعامات بھی تقسیم کیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ شمالی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پولو کھیل کی فروغ اور بہتری کیلئے کام کی ضرورت ہے ،یہاں کے عوام کو اس کھیل سے جنون کی حد تک لگاو ہے ۔اس کھیل کی فروغ سے امن و بھائی چارگی کو نئی جہت ملتی ہے ،حکومتی سطح پر کھیلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کی ضرورت ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button