صحت

چھلت: واٹر سپلائی سسٹم میں گدلا پانی شامل ہونے کی شکایت پر ایکسین کا فوری ایکشن

ہنز ہ نگر ( اجلال حسین) چھلت ٹاون ایریا ء میں واٹر سپلائی سسٹم میں نالے کا گدلا پانی شامل ہونے کی شکایت پر ایکسیئن بی اینڈ آر نگر اقبال حسین کا فوری ایکشن ، ریجنل انجینیئرمحمد اسمائیل کو فایا واٹر سپلائی منصوبے پر تعینات تمام ملازمین کو فوری طو ر پر متحرک کرکے شکایت کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی ۔ ایگزیکٹیو انجینیئیر اقبال حسین نے آر ای محمداسماعیل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چھلت ضلع نگر کا شہری علاقہ ہے جہاں آبادی بہت زیادہ ہے اگر اس علاقے میں صاف پانی میسر نہیں ہوگا تو گندا پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں وبائی صورت اختیار کرسکتی ہیں جس سے خدا نخواستہ کوئی دشواری بھی پیدا ہو سکتی ہے اس لئے ضروری ہے نالے کے گدلے پانی کو چشمے کے ساف پانی میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور متعلقہ منصوبے پر جتنے بھی ملازمین تعینات ہیں ان کو صاف پانی کی فراہمی پرلگا دیا جائے ۔ اس سلسلے میں آر ای محمد اسماعیل نے یقین دہانی کرادی کہ فایا واٹر منصوبے کے ملازمین کی فہرست اور ان کی زمہ داریوں کے حساب سے یہ اہم عوامی شکایت فوری طور پر دور کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button