متفرق

گاہکوچ میں ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کا افتتاح ہوگیا، عوام کو انصاف تک رسائی میں آسانی ہوگی

غذر( پ ر) صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے ضلع غذر کے ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ہماری حکومت سستی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ تاکہ عوام کو ستی انصاف اُن کے گھر کے دہلیز پر ہی میسر ہو۔ڈسٹرکٹ اٹارنیزاپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے۔انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوہتاہی ہر گز برداشت نہیں کر ینگے۔ حکومت نے ڈسٹر کٹ اٹارنیز اوردیگر ذمہ داروں کو تمام تر سہولیات اس لئے مہیا کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ داریوں کو تن من دھن سے نبھائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اٹارنیز قانون کی بالادستی میں حکومت کا ہاتھ منصبوط کرے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون اور ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے آفس اور لابرئیری کا بھی د ورہ کیااور درپیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے سیکرٹری لاء کو احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر ایکسین غذر میر غیاث نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دیا اور مقررہ وقت سے قبل منصوبے کو مکمل کرنے پر صوبائی وزیر قانون نے محکمہ کو مبارک باد بھی دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button