متفرق

ہنزہ: ایس سی او نے گلمت گوجال میں انٹرنیٹ سروس کا آغاز کردیا

ہنزہ (اجلال حسین )جدید دور میں عوام کو انٹر نیٹ سہولیت دینے کے خاطر تحصیل ہیڈ کوراٹر گلمت گوجال میںSCOنے انٹر نیٹ DSLسروش کا آغاز کر دیا۔ سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران ؤحمد بھٹی نے گزشتہ دنوں ہنزہ کے سیاحتی مقام گلمت میں ایک پر وقار تقریب کے دوران گلمت اور اس مضافات کے لئے انٹر نیٹ DSLسروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عمائدین و نمائندہ گان کے علاوہ گلمت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب میں سیکٹر کمانڈر ایس سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایس سی او علاقے کے کونے کونے تک ٹیلی کام کی جدید سروسز کی بروقت فراہمی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اور ایس سی او گلگت بلتستان کے لئے تھری جی اور فور جی سروس عوام کو دینے کے لئے عنقریب تیاری میں ہے۔

اس سے پہلے گلمت آرگنائزیشن فار لوکل ڈویلپمنٹ کے چیرمین امیرحیات نے ایس سی او کی جانب سے نہایت ہی قلیل مدت میں گلمت کے لئیڈی ایس ایل سروس کی فراہمی پر گلمت کی عوام کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل ایس سی او ، سیکٹر کمانڈر اور ان کی ٹیم کاشکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button