تعلیم

بچوں کی تعلیم اور تربیت میں والدین کا کردار سب سے اہم ہے: فداخان فدا

گوپس (معراج علی عباسی ) وزیرسیاحت گلگت بلتستان ٖفدا خان فدا نے انٹرکالج گوپس میں یوم والدین کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم میں والدین کا کردار سب سے اہم ہے ۔تحصیل گوپس اور تحصیل پھنڈر کے ہزاروں طلباء و طالبات کی علمی تشنگی کو انٹرکالج گوپس پھرپور انداز میں پورا کرہا ہے ۔انہوں کہا کہ بہت جلد انٹرکالج گوپس کو ڈگری کالج اور گوپس میں طالبات کے لیے اعلحدہ گرلز انٹرکالج تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا گزشتہ ادوارمیں محکمہ تعلیم میں کرپشن کے زریعے اساتذہ کے بھرتیوں میں غذر کو نظر کیا انشااللہ انٹرکالج گوپس میں اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے گا۔کالج آنے والے طلباء و طالبات کے لیے موجودہ بس سروس کے علاوہ ایک اور بس یا کوئی بھی متبادل ٹرنسپورٹ سروس مہیا کرنیکی کوشش کوگا۔انہوں نے تقریب میں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو خصوصی انعامات دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button