سیاست

عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کا فیصلہ ہے، جاوید اقبال رہنما ن لیگ ہنزہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )مسلم لیگ ن ہنزہ کے رہنما جاوید اقبال نے کہا ہےکہ کہ عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کا فیصلہ ہے۔ سپریم کورٹ نے الزامات کا طویل جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ دیا ہے۔ اور عوامی مینڈیٹ کے مطابق آیا ہے۔آپ مخالفین کو خاموش ہی رہنا بہتر ہے۔ پانامہ کا ایشو عوام کا نہیں تھا، تحریک انصاف کا تھا۔ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف سرخرو ہوگیا اور عدالت نے ثابت کردیا کہ میاں محمد نواز شریف صادق اور امین بھی ہے۔انشااللہ 2018میں بھی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی دھرنے دینے والے دھرنے دیکھتے ہی دیکھتے رہ جائے گے۔ وفاق میں حکومت کا اس لگانے والے2023ء تک دیکھتے رہے وفاق میں جب شیرے پاکستان کی حکومت آئی ہے تو ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھیا ہے اسی طرح گلگت بلتستان میں شیر گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی حکومت آئی تو گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کو ایک ماڈل صوبہ بنا کر عوام کو دئینگے۔عوام گلگت بلتستان نے دیگر سیاسی پارٹیوں کو مسترد کر تے ہوے حفظ حافیظ لرحمن کو چھونا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button