گلگت بلتستان

جوہر علی خان میموریل سوسائٹی کے تحت یوم حسین کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

گلگت(پ۔ر) آج بروز اتوار آستانہ عالیہ قائد گلگت جوہر علی خان ایڈوکیٹ پر یوم حسین کے مناسبت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا انعقاد جوہر علی خان میموریل سوسائٹی نے کیا۔پروگرام میں دانشور ،سیاسی،سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔پروگرام کے معروف دانشور شمعون مصطفی اور سپرہم اپیلٹ کورٹ بار کونسل کے صدر احسان علی ایڈوکیٹ تھے۔اور میر محفل علامہ سید سبطین نقوی تھے۔یوم حسین کے مناسبت سے منائے گئے اس پروگرام پر امام حسین کے کردار اور عالم انسانیت کیلئے قربانی دینے پر روشنی ڈالتے ہوئے سید سبطین نقوی ،احسان ایڈوکیٹ ،حاجی نائب خان ابو شجاع ،افتخار حسین اسلم انقلابی، فیضان میر ،نصرت حسین ،اسرارالدین اسرار،سابق ڈی آئی جی نضرب،ایڈوکیٹ بہرام،(ر)انسپکٹر عیسیٰ،پی پی پی کے رہنماء میر باز کیتھران دیگر نے کہا کہ حسین اور حسینیت ایک فکر کا نام ہے ۔ظالم جدوجہد کا نام ہے ظالم حکمرانوں کیخلاف قیام کا نام ہے ۔ظالم حکمرانوں سے بیعت کرکے حسین کا کوئی بھی پیروکار نہیں بن سکتا ہے۔اور اس وقت گلگت بلتستان میں حکمران طبقہ اس طرز عمل پر چل رہے ہیں ،یزید نے بھی اتنے ظلم نہیں کئے تھے ۔حسین نے جو قربانی دی اسے روایات بنا کر یاد کرنے کے بجائے ہر انسان اپنے آپ پر حسینیت کی فکر برپا کریں اور معاشرے کی اصلاح کرے۔مہمان خصوصی دانشور کامریڈ شمعون مصطفی نے کہا کہ لوگ نفس پرستی میں غرق ہے قوم کو اندھیروں میں غرق کر رہا ہے اور ہر طرف جہالت کی انتہا ہے اس دور میں حسین مشعل کے ذریعے ہی اندھیرے کا خاتمہ ممکن ہے۔اور عوام نے دیکھا بھی ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں عوام مظلوم تھے حسینی تھے اور حکمران یزیدی کردار پر عمل پیرا تھے اس دور میں ہر ایک انسان کو حسین کی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے چلانے کی اشد ضرورت ہے۔جی بی میں یزیدیت کی انتہا ہے اور یہاں کے مظلوم و محکوم عوام سے حقوق چھین لئے گئے ہیں لیکن اب حکمران مزید ظلم و بربریت پر اتر آئے ہیں عوام حکمرانوں کے ان عزائم کو ناکام بنا دے۔پروگرام کے آخر میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کیا گیا اور کہا گیا کہ آج کے عظیم الشان محفل کی توسط سے خبردار کرتے ہیں کہ جی بی کے عوام کو انکے حقوق دئے جائیں ۔مولا حسین کی آفاقی شخصیت اور پیغام کو متنازعہ بنانے کی ہر سازش جو کہ حکمرانوں کی سرپرستی میں ہوتے ہیں بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور بغیر سیاسی حقوق دئے کبھی پیکج اور کبھی آئینی حیثیت کے عنوان سے نام نہاد اسمبلی انتخابات کے مسترد کرتے ہیں ۔چراغ تلے اندھیرا کے مصداق گلگت بلتستان کے عوام کو مسلسل مصنوعی لوڈ شیڈنگ کے بہانے اندھیرے میں رکھنے کی مزمت کرتے ہیں اور گزشتہ دنوں ہنزہ میں ہونے والے کریکر دھماکے کو بھی حکمرانوں کا حلیہ سمجھتے ہیں اور ایسے ہتھکنڈوں کو الیکشن میں عوام کو تقسیم کر کے اپنے وفاداروں کو آگے لانے کی سازش سمجھتے ہیں ۔آخر میں لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button