چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر امور نوجوانان ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ چلاس شہر کی خوبصورتی کے لئے صوبائی حکومت کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کے علاوہ واپڈا بھی سی بی ایم پراجیکٹ کے زریعے اہم سیکیموں پر کام کا آغاز کررہی ہے ۔چلاس شہر میں پارک بنانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار ہوچکی ہے جلد ٹینڈر ہو گا جدید ترین پارک بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چلاس فورٹ میں دیامر کے کلچر اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنایا جائے گا دیامر کے قدیمی ثقافت کو آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے حکام کے ساتھ اہم امور پر کئی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں اور اہم پراجیکٹس پر باقاعدہ کام کے آغاز کے لئے مشاورت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام منتخب قیادت سے مشاورت سے چلاس شہر کو گلگت بلتستان کا جدید ترین شہر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ چلاس شہر بہت جلد ایک ترقی یافتہ شہر کی حثیت سے ملکی سطح پر مشہور ہوگا ۔۔۔۔۔