سیاست

من گھڑت الزامات لگانے والے حواس باختہ ہوچکے ہیں، فیض اللہ فراق

گلگت ) پ ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی جانب سے حکومت پر لگائے گئے من گھڑت الزامات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پاس الزامات کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں الزامات کی سیاست کے زریعے زندہ رہنا سیاسی لوگوں کا شیوہ نہیں ہوتا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان ایک اعلی وژن اور میرٹ پر مبنی سوچ رکھتے ہیں وزیراعلٰی خطے کو باوقار پرامن اور خوشحال علاقہ بنانا چاہتے ہیں ۔تمام محکموں میں میرٹ پر بھرتیوں سے لیکر تعمیراتی منصوبوں کے آغاز تک وزیراعلٰی کی ترقی پسند سوچ کا نتیجہ ہے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے افراد حواس باختہ ہوئے ہیں پانامہ کے فیصلے کے بعد یہ لوگ سیاسی اصول بھول چکے ہیں اب محض الزامات کے زریعے زندہ رہنا چاہتے ہیں مگر پاکستان اور گلگت بلتستان کی عوام اب با شعور ہو چکے ہیں۔۔۔ عوام اب مداریوں کھلاڑیوں کے چہروں کو جان چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ہی گلگت بلتستان کو ترقی کے میدان میں آگے لیکر جائیگی حکومت پر بے جا تنقید کرنے والے سیاسی بہروپیے اس دور کو بول چکے ہیں جب گلگت بلتستان میں استاد کے مقدس پیشے کو فروخت کیا جا رہا تھا کرپشن کا بازار سجا ہوا تھا تعمیروترقی کا دور تک نشان نہیں تھا۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا موازنہ ماضی کی حکومتوں سے کرایا جائے تو معلوم ہوگا کہ موجودہ حکومت تو فرشتوں کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button