گلگت بلتستان

گلگت، سرکاری افسران کے خلاف کیسز جلدی نمٹانے کی ہدایت

03
گلگت ( پ ر ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں صوبے کے مختلف محکموں میں جاری انکوائریز اور ڈسپلنری ایکشن کے حوالے سے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری نے تمام انکوائری آفیسرز کو کیسز مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری کو انکوائری کے مختلف کیسز پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جسے چیف سیکریٹری نے تسلی بخش قرار دیا ۔ یاد رہے کہ بہت سارے کیسز کو مکمل کرکے قصور وار پائے جانے والے افسران کو جرمانے کئے جاچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں چالیس کے قریب انکوائریز ہو رہی ہیں جس میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسران اور سرکاری ملازمین کے خلاف قانون اقدامات کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں سرکاری ملازمین نے قومی خزانے کو کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچایا ہے۔ محکمہ ورکس ، پانی، برقیات، ایکسائزاور ٹیکسیشن کے کیسز ان میں سر فہرست ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button