متفرق

چترال بھر میں مردم شماری منگل کے روز سے شروع کیا گیا

چترال ( بشیر حسین آزاد) چترال بھر میں مردم شماری منگل کے روز سے شروع کیا گیا ۔ابتدائی طور پر خانہ شماری کی جائے گی اُسکے بعد مردم شماری کاعمل مکمل کیا جائے گا ۔ جس پر مجموعی طور پر 35دن لگیں گے ۔ضلع چترال میں ہونے والے اس مردم شماری میں 24چارج سپرنٹنڈنٹ ،101سرکل سپروائزر 295انومیریٹر ز 590بلاک میں اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ پاک آرمی کی طرف سے ایک انومیریٹر اور سیکیورٹی کیلئے چترال سکاوٹس اور پولیس کے ایک ایک جوان ہر ٹیم میں شامل ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ مردم شماری کا عمل بالائی چترال کے علاقہ بروغل سمیت تمام ضلع میں جاری ہے ۔ اور ہماری ٹیمیں تمام دیہات تک پہنچ چکی ہیں ۔ اور کام کا آغاز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مردم شماری کیلئے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ بالائی چترال میں لوگ مردم شماری ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مستوج میں 10چارج سپرنٹنڈنٹ 38سرکل سپروائزر ز اور 110انومیریٹرز 220بلاک میں مردم شماری مکمل کریں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے گذشتہ روز میڈیا کو بتایا ۔ کہ تحصیل چترال میں مردم شماری کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ۔ کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے ۔ جس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مردم شماری کے حوالے سے عوام کو ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہیے ۔ تاکہ کوئی گھرانہ خانہ شماری و مردم شماری سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔ اگر کوئی گھر کسی طرح مردم شماری سے رہ گیا ہو ۔ تو اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دینے پر ٹیم دوبارہ رابطہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحصیل چترال میں 14چارج سپرنٹنڈنٹ ،63سرکل سپر وائزر ز 185انومیریٹرز 370 بلاک میں مردم شماری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button