متفرق

انوکھا انتقام: ذاتی دشمنی کی بنیاد پر ایک شخص نے 300 پھلدار درخت کاٹ ڈالے

چلاس(بیورورپورٹ)ذاتی دشمنی کا شاخسانہ چلاس کے مضافات اپر گینی میں طالب اللہ نامی شخص کے 300سے زائد پھل دار درختوں کو کلہاڑیوں سے کاٹ کر صف ہستی سے مٹا دیا ۔متاثرہ شخص نے ملزمان کو نامزد کرکے چلاس سٹی تھانہ میں درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چلاس کے نواحی گاوں اپر گینی میں رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے فیض الرحمن،ضیاء الدین اور ان کے ساتھیوں نے طالب اللہ نامی شخص کے اخروٹ ،سیب ،آڑو اوردیگر سینکڑوں پھل دار درختوں کو کاٹ کر فرار ہوگئے ہیں ۔متاثرہ شخص نے ملزمان کو نامزد کرکے ایف آئی آر درج کرا دی ،جس پر سٹی تھانہ چلاس کی پولیس نے انسپکٹر مجیب کی قیادت میں گینی کے علاقہ میں چھاپہ مارا اور نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ میں بند کر دیا اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔متاثرہ شخص طالب اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ قانون مجھے انصاف فراہم کرے میرے ساتھ ظلم کیا گیا ہے اور میرے باغات کو ختم کرکے رکھ دیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button