تعلیم

غذر: این سی ایچ ڈی کے زیرِ اہتمام سالانہ تعلیمی رپورٹ سے متعلق دو روزہ ورکشاپ اختتام پزیر

گلگت ( پ ر) نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے زیر اہتمام ضلع غذر میں منعقدہ دو روزہ تر بیتی ورکشاپ اختتام پر پہنچی۔ ورکشاپ میں غذر ڈسٹر کٹ کے تمام یو نین کو نسل سے منتخب افرادنے شرکت کی ۔ یہ ورکشاپ ASER(سا لا نہ تعلیمی رپورٹ) کے حو الے سے منعقد کی گئی تھی ۔ NCHDگلگت بلتستان میں تعلیم کی فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔

انچارج این سی ایچ ڈی نے اس موقعے پر کہا کہ گلگت بلتستان ایک نوزا ئیدہ اور پس ما ندہ صوبہ ہے ۔ یہا ں تعلیمی صورت حا ل کئی مسائل سے دوچار ہے ،سا لا نہ تعلیمی رپورٹ کی تیار ی کے حو الے سے پھنڈر ، اشکو من ، گوہر آ باد ، بوبر ، گلاپوراور سینگل میں سروے میں بھی کیا گیا ۔سروے میں اینو منیٹر ز نے بھر پور دلچسپی کا مظا ہر ہ کیا اس سروے کا مقصد گھرو ں سے کتنے بچے سکو ل نہیں جا رہے ہیں اس کا مشا ہدہ کر نا اور سکول نہ جا نے کی وجو ہا ت معلو م کر نا تھا ۔

اس سروے کے بعد رپورٹ متعلقہ اداروں کیسا تھ شیر کیا جا ئے گا ، اور اسی حساب سے پا لیسی پا لیسی بنا ئی جا ئیگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button