کیریئر

بلدیہ گلگت میں خاکروب بھرتی ہونے کے خواہشمند 78 امیدوار تین دنوں تک شہر میں آزمائشی طور پر جھاڑو پھیریں گے

گلگت (پ۔ر)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نوید احمد نے کہا ہے کہ گلگت شہر کی صاف ستھرا رکھنے کیلئے دستئیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں اور جنگی بنیادوں پر اس پر کام جاری ہے گلگت ویسٹ منیجمنٹ کے ورکرز اور سینیٹری عملہ شہر کی صفائی کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی بر داشت نہیں کی جارہی ہے شہر کی صفائی کے نظام کو بہترکرنے کیلئے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کی غرض سے بلدیہ گلگت میں نئے 25سویپرز بھرتی کئے جارہے ہیں تاکہ شہر کی صفائی پہلے سے بہترطریقے سے انجام دئے جا سکے نئے بھرتی خالصتاؐ میرٹ کے تحت ہونگے سویپرز کے پوسٹوں کیلئے نوجوانوں کو ترجیح دی جارہی ہے 25پوسٹوں کیلئے 110درخوستیں جمع ہوئیں اور ان میں 78امیدوار ٹیسٹ میں شامل ہوئے جبکہ ان میں 45میدواروں کو شارٹ لسٹ کی گیا ہے اوران سے فیزیکلی ٹیسٹ کیلئے 12بیڈز میں تقسیم کیا گیا ہے ہر بیڈ میں ایک سپر وائزر 5امیدواروں سے تین دن تک شہر کو جھاڑو دینے کا ٹیسٹ لینگے اسی طرح جمعرات سے انکا ٹیسٹ شروع ہو چکا ہے جو اچھا کارکردگی دیکھائے گا وہی سلکٹ ہوگا کوئی سفارش قبول نہیں ہے جو بھی امیدوار سفارش کروائے گا اسے لسٹ سے خارچ کیا جائے گا ۔ہم نے شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے جوانوں کو بھرتی کرنا ہے اور ان جوانوں کو ترجیح دیں گے جو صفائی بہتر طریقے سے کرے گا معذور لولہ لنگڑا اور گھونگے بہروں کا زمانہ گزر گیا ہے اب پیشہ وارانہ طور پر صفائی کو بہتر طریقے کرنے والے امیدواروں کو ہی ترجیح دینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button