عوامی مسائل

سب ڈویژن گلگت میں دریا غذر کے کنارے پتھروں کی غیر قانونی بلاسٹنگ اور ڈھلائی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

گلگت (پ ر) سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمدکے دفتر سے جاری کر دہ ایک حکم نا مے کے تحت ضلع گلگت میں دریائے غذر کے کنارے تحصیل ہرپون اور ضلع گلگت کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے پتھروں کی غیرقانونی طور پر بلاسٹنگ اور ڈھلائی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ کچھ عناصر ان علاقوں میں غیر قانونی طور پر ان سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں آبادی و املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں دفعہ 144کا نفاز کرکے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ 144کا نفاذ کرتے ہو ئے خا لصہ سرکار کی اراضی پرغیر قانونی طور پر پتھر وں کی بلاسٹنگ اورمٹی وغیرہ کی ڈھلائی پر پا بندی عا ئد کر دی گئی ہے ۔ عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس پابندی کا اطلاق 23مئی 2017 تک جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button