تعلیم

سکردو سے تعلق رکھنے والے طالبعلم ساجد حسین نے ایم فل میں گولڈ مڈل حاصل کر لیا

سکردو: مہدی آباد سے تعلق رکھنے والے ساجد حسین نے پشاور یونیورسٹی سے اعلیٰ نمبروں سے ایم فل کر کے گولڈ میڈل حاصل کر لیا تفصیلات کے مطابق مہدی آباد سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ساجد حسین نے پشاور یونیورسٹی سے فوڈ ٹیکنالوجی میں ایم فل کر لی اور گولڈ میڈل حاصل کرلی ہے

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین کی دعائیں اساتذہ کی سرپرستی اور ذاتی محنت شامل ہیں ہمارا خطہ ایک زرعی خطہ ہیں میں انشاء اللہ زراعت کی ترقی کیلئے بھر پور کردا ر ادا کروں گا

ساجد حسین کی کامیابی اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ان کے دوستوں زاہد حسین ، سہیل احمد ودیگر نے ساجد اور کے خاندان کو مبارباد پیش کی ہے اور توقع کا اظہار کیا کہ ساجد حسین اپنے تجربات سے علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے بھرپور کردار اد اکریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button