سیاست

بلاول بھٹو اپنے نانااور والدہ شہید کی طرح مزدروں کے حقوق کے علمبردار ہیں امبر ایڈووکیٹ

گلگت بلتستان (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء امبر حسین نے یوم مزدور کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تیسری دنیا بالخصوص پاکستان میں سرمایہ دار اور جاگیر دار آج بھی مزدروں کا اسی طرح استحصال کر رہے ہیں جس کا شکار شکاگو کے مزدروں بنے اور اس کے خلاف انہیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹوشہید تیسری دنیا کے واحد لیڈر تھے جنہوں نے محنت کشوں کو ان کی عظمت اور مقام دلانے کے لیے یہ نعرہ دیا تھا کے دنیا کے مزدروایک ہو جاؤ۔تاہم پاکستان کے سرمایہ دار وں اور استحصالی طبقہ کو یہ منظور نہیں تھا اور ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد و ہ دوبارہ اپنی استحصالی روش پر لوٹ آئے ۔آج پاکستان بالخصوص پنجاب میں بھٹہ مزدروں اور محنت کشوں کو نہ صرف غلام بنا کر رکھا جا رہا ہے بلکہ انہیں ہر قسم کے جبر و تشدد کا نشانہ بنا یا جا تا ہے جس کی مثال طیبہ جیسی کمسن بچیوں پر تشدد اور انسانیت سوز واقعات پنجاب میں عام ہیں ۔امبر حسین نے اس عزم کا ایادہ کیاکہ پاکستان پیپلز پارٹی برسرِ اقتدار آکر پنجاب کے محنت کشوں ،مزددروں اور کسانوں کو جاگیر داروں ،سرمایہ داروں اور استحصالی طبقے کے چنگل سے نجات دلا کر وہی مقام عطا کر ے گی جس کا عزم پارٹی کے شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے کیا تھا پارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو اپنے عظیم خانوادے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں قوم کو یہ خوشخبری دینا چاہتی ہو ں کہ مئی 2018ء محنت کشو ں کی خوشحالی اور آزادی کا سال ہوگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button